پاکستان

مدارس بل معاملہ: وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، آج ملاقات شیڈول

سربراہ جے یو آئی آج سہ پہر3 بجےشہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Dec 20th 2024, 9:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مدارس بل   معاملہ: وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، آج ملاقات  شیڈول

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرتے ہوئے آج ملاقات کے لیے مدعو کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر3 بجے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، نئی تجاویز پر مولانا اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کے لیے رجوع کریں گے۔

وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کرتے ہوئے آج کی ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی۔