شدید دُھند کے باعث موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن منار تک بند کردی گئی


پنجاب ایک بار شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن منار تک بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور موٹر وے ایم 11، محمود بوٹی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکو تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
موٹرویز پولیس کے ترجمان نے شہریوں اور ڈرائیورو کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ احتیاط کا مشورہ دیا۔
ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 7 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 11 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 9 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 9 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 5 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 10 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 11 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 9 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 10 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 11 hours ago