ریپبلکن کے ساتھ ملاقات کا خیرمقدم کریں گے، روسی صدر
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ امن معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پرروسی صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ آنے والے ریپبلکن کے ساتھ ملاقات کا خیرمقدم کریں گے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ملاقات کب ہو گی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، میں نے اس سے چار سال سے زائد عرصے سے بات نہیں کی ہے لیکن میں کسی بھی وقت اس کے لیے تیار ہوں۔
پیوٹن نے کہا کہ ”اگر ہماری کبھی منتخب صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس بات کرنے کے لیے بہت کچھ ہو گا، مزید یوکرین جنگ پر روس ”مذاکرات اور سمجھوتے“ کے لیے تیار ہے۔
پیوٹن نے روس کی کمزور پوزیشن کی تردید کرتے ہوئے اس کی بڑھتی ہوئی طاقت پر زور دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک 2022 میں یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے مضبوط ہو گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سمجھوتوں کے لیے تیار ہے۔ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ روسی افواج آگے بڑھ رہی ہے اور یوکرین میں اپنے اہم مقاصد کے حصول کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مئیر کراچی
- 14 hours ago
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- 14 hours ago
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز
- 14 hours ago
سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج
- 3 hours ago
خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف
- 14 hours ago
وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
- 14 hours ago
امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی
- 3 hours ago
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
- 3 hours ago
دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں
- an hour ago
امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان
- 3 hours ago
سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago
کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی
- an hour ago