تجارت

کیا بینکوں میں بھی لوگوں کا پیسہ غیر محفوظ ہے ؟

گزشتہ ہفتے درجنوں صارفین نے رپورٹ کیا تھا کہ مبینہ طور پر ان کے بینک اکاؤنٹس سے غیر قانونی طریقے سےرقم نکلوائی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 گھنٹے قبل پر دسمبر 20 2024، 2:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیا بینکوں میں بھی لوگوں  کا پیسہ غیر محفوظ ہے ؟

نجی بینک نے ’ڈیٹا بریچ‘ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے مبینہ طور پر جعل سازی کرکے آن لائن فراڈ کے ذریعے رقوم نکلوالنے کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں جھوٹی ہیں۔

گزشتہ ہفتے درجنوں صارفین نے رپورٹ کیا تھا کہ مبینہ طور پر ان کے بینک اکاؤنٹس سے غیر قانونی طریقے سےرقم نکلوائی گئی ہیں۔

جبکہ بینک کی طرف سے آج جاری کردہ کسٹمر ایڈوائزی کے مطابق ’ انہیں افواہیں قرار دیااور اپنے صارفین کو یقین دلایا کہ ان کا ڈیٹا ہمارے پاس مکمل طور پر محفوظ ہے،اور کسی بھی قسم کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

بینک نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ  اپنے کارڈز کو غیر بھروسہ مند ویب سائٹس پر استعمال کرنے سے گریز کریں، کسی بھی بینکنگ لین دین کے لیے عوامی Wi-Fi نیٹ ورکس کا استعمال نہ کریں؛ فشنگ ای میلز، پیغامات، یا فون کالز کے بارے میں محتاط رہیں

 اگر آپ کا کارڈ گم یا چوری ہو جائے تو فوری طور پر اپنے بینک کو مطلع کریں۔

نجی بینک نے کہا کہ حال ہی میں بینک کو رپورٹ کی گئی تمام متنازعہ ٹرانزیکشنز غیر محفوظ ای کامرس ٹرانزیکشنز تھیں۔ یہ ٹرانزیکشنز بین الاقوامی ادائیگی کی اسکیموں کے چارج بیک میکانزم کے تحت آتی ہیں اور متاثرہ صارفین کو مکمل طور پر واپس کی جاتی ہیں۔