پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: مسلسل غیر حاضری پر 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

رہنماؤں میں 6 ملزمان بلال اعجاز، زین قریشی، ناصر محفوظ، محمد عاصم، شاہ نواز احمد، شہیر سکندر شامل

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 گھنٹے قبل پر دسمبر 20 2024، 3:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جی ایچ کیو حملہ کیس: مسلسل غیر حاضری پر 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی نے وارنٹ گرفتاری تحریری طور پر جاری کردیے ہیں اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دوران سماعت جاری کیا تھا تاہم آج تحریری طور پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جن رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں 6 ملزمان بلال اعجاز، زین قریشی، ناصر محفوظ، محمد عاصم، شاہ نواز احمد، شہیر سکندر شامل ہیں۔