علاقائی

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی ادارے 21 دسمبرسے 5 جنوری تک بند رہیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 گھنٹے قبل پر دسمبر 20 2024، 3:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی ادارے 21 دسمبرسے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔ 6 جنوری بروز پیر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ نجی تعلیمی اداروں میں 16 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔