- Home
- News
پنجاب حکومت نے انتظامی تقسیم کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے،نوٹیفکیشن
لاہور:صوبائی حکومت نےپنجاب کو انتظامی بنیادوں پر 10 ڈویژنوں اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیا ڈویژن گجرات اور نئے اضلاع جن میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، تلہ گنگ بھی شامل ہیں،ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کر دئیے گئے،
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں،گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں، جبکہ گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں
اسی طرح راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے،فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے۔
ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے،ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے
بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے۔
جبکہ سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے
پنجاب میں سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں،جبکہ سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان نے تیسری ووٹنگ میں اخراجات کا بل منظور کر لیا
- 44 منٹ قبل
صیہونی فورسز کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید
- 36 منٹ قبل
کرم کو اسلحے سے پاک اور بنکرز کو مسمار کرکے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل
ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا خط
- 20 منٹ قبل
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
- 29 منٹ قبل
بھارتی معروف اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
- 39 منٹ قبل