- Home
- News
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور دفتر سے ایجنٹ مافیا کا مکمل صفایا کرادیا جس پر سائلین نے محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،اور ان سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا، شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے۔
اوزیر داخلہ مختلف کاونٹرز پر گئے اور شہریوں سے گفتگو کی، محسن نقوی نے بعض شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات دیئے، بعض شہریوں نے علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایات کی جس پر وفاقی وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو آج ہی سے فی الفور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل