دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
، بغیر شواہد کے الزامات تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں، پاکستان نے کبھی امریکا کے خلاف بدنیتی کا مظاہرہ نہیں کیا، ترجمان


اسلام آباد:پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی عہدیدار کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ردعمل آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکی تھنک ٹینک کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی عہدیدار کے الزامات منطق سے عاری ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ 1954 سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثبت اور وسیع رہے ہیں، بغیر شواہد کے الزامات تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں، پاکستان نے کبھی امریکا کے خلاف بدنیتی کا مظاہرہ نہیں کیا، پاکستان نے ان تعلقات کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں پروگرام کی نگرانی کرنے والی سرکاری دفاعی ایجنسی نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور تین تجارتی ادارے شامل ہیں، پاکستان نے امریکی پابندیوں پر جمعرات کو ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو ’متعصبانہ‘ اور ’بدقسمتی‘ قرار دیا تھا۔
اسی حوالے سے 19 دسمبر کو پریس بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ’امریکہ دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان اس میں ایک اہم شراکت دار ہے، تاہم ہم پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل رہے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار کرنا امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے۔‘
امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت لگائی گئی ہیں، جس میں ایسے افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، جو ہتھیاروں اور ان کے ترسیلی ذرائع کے پھیلاؤ میں ملوث ہوں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندیوں کا شکار ہونے والے ادارے نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی)، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، افیلیئٹس انٹرنیشنل، اور راک سائیڈ انٹرپرائز ہیں۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 19 منٹ قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 37 منٹ قبل