تجارت

مسلسل دو روز کمی  کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 گھنٹے قبل پر دسمبر 21 2024، 4:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلسل دو روز کمی  کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں  میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز ملک میں  2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے  جس کے بعد 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت  273400 روپے ہو گئی ہے۔

 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت  234396 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں  سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  2622 ڈالر ہو گئی ہے۔