جرم
- Home
- News
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
لڑکی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی، پولیس
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 22nd 2024, 9:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدین کے گھر سے مبینہ حبس بے جا میں رکھی گئی بیٹی کو برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق مغویہ لڑکی کی شناخت 21 سالہ ناز فاطمہ ولد نیاز حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر گھر میں بند کر رکھا تھا۔مغوی کی فریاد پر پولیس نے دادی، ماں، والد، چچا اور ایک پڑوسن کو گرفتار کر لیا ہے۔
مغوی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اسٹاف نرس ہے اور اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں، میرے والدین میری پسند کے لڑکے سے شادی نہیں کروا رہے تھے۔
پولیس کو اپنے بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے بال کاٹ دیے۔
پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، صدر مملکت
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم
- 38 منٹ قبل
کراچی : پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ،بزرگ شہری بازیاب
- 2 گھنٹے قبل
مردان:فائرنگ سے میاں ،بیوی سمیت تین افراد قتل
- 44 منٹ قبل
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
چیمپئینز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کا نام زیر غور
- 12 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات