- Home
- News
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
علاقے میں ممکنہ خوارج کے خلاف کلیرنس آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی کوشش میں 16جوان شہید جبکہ8خوارجی بھی جہنم واصل ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خلاف کلیرنس آپریشن جاری ہے، واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے 16 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارج بھی ہلاک ہوئے، اس مذموم واقعے کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم ،31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید کاتعلق ضلع کرک، 38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک جبکہ 40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید ضلع کوہاٹ کےرہائشی تھے۔
اسی طرح 26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک ،37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں، 26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید ملاکنڈ، 22 سالہ سپاہی احسان الحق ضلع لوئر دیر اور25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ ، 23 سال سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور اور 26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 hours ago
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 4 hours ago
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 5 hours ago
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 2 hours ago
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 4 hours ago
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 3 hours ago