Advertisement

لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ

لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر دسمبر 22 2024، 9:17 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ

شہر لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بھی کم نہ ہو سکی، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 295 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی خشک سردی جاری رہے گی، شہر لاہور میں کل بارش متوقع ہے، خشک سردی کے باعث شہریوں میں موسمی امراض زور پکڑنے لگے، شہریوں کو موسمی امراض سے بچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement