جرم

مردان:فائرنگ سے  میاں ،بیوی سمیت تین افراد قتل

پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Dec 22nd 2024, 1:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مردان:فائرنگ سے  میاں ،بیوی سمیت تین افراد قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کا واقوہ مردان میں تخت بائی کے علاقے عیسیٰ خان کلی میں پیش آیا جس  کے نتیجے میں  3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل میں بتایا کہ فریقین میں مکان کی ملکیت کا تنازع بتایا جارہا ہے،

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔