دنیا

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر پانامہ ہمارے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو ہم پانامہ کینال کو واپس لے لیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 hours ago پر Dec 22nd 2024, 1:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی انتخابی مہم  میں پانامہ پر تنقید کی تھی کہ وہ پانامہ کینال کو استعمال کرنے کے لیے امریکی بحری جہازوں سے بہت زیادہ فیس وصول کرتا ہے۔

جس پر ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی جو کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔،ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاناما کی فیس غیر منصفانہ طور پر بہت زیادہ ہے۔

ایک سابق امریکی صدر نے پانامہ کینال کے بارے میں ٹروتھ سوشل کے پلیٹ فارم پر پر دو طویل پوسٹس شئیر کیں،  

اپنی پوسٹوں میں انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ امریکا نے پانامہ  نہر کو کس طرح بنایا اور فروخت کیا، اور اس کا آج امریکا کے تعلقات اور مالیات پر کیا اثر پڑتا ہے۔ ان کے خیال میں یہ امریکا کے لیے قومی سلامتی اور پیسہ دونوں کے لیے ایک بڑا سودا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر پانامہ ہمارے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو ہم پانامہ کینال کو واپس لے لیں گے۔

واضح رہے کہ پانامہ کینال امریکہ کی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے جو کہ پانامہ میں واقع ہے۔