- Home
- News
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں، آئی ایس پی آر
ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 دسمبر 2024 کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی کوشش میں 16 جوان وطن پر قربان ہوگئے تھے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی مارے گئے تھے۔
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 4 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 2 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 5 گھنٹے قبل