- Home
- News
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی اور آئندہ تاریخ احتساب عدالت اسلام آباد سے دی جائے گی،ذرائع
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے فیصلہ نہ سنانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی اور آئندہ تاریخ احتساب عدالت جی الیون اسلام آباد سے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔
اس کیس میں اہم گواہان جن سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 9 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 8 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل