پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا،احتساب عدالت

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 hours ago پر Dec 23rd 2024, 2:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا،احتساب عدالت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ 
احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کر دیا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ 
کچھ دیر قبل جج ناصر جاوید نے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں تھوڑی دیر تک فیصلے کی نئی تاریخ دیں گے۔ 

واضح رہے اس سے قبل احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور 23 دسمبرکو یفرنس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ مقررکی تھی مگر گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کے کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائیگا۔