- Home
- News
ملٹری کورٹ سے 9 مئی مقدمات میںسزا یافتہ 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل
اس سے قبل25 میں سے 12 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا
ملٹری کورٹ سے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے 11 مجرموں کو لاہور کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل منتقل ہونے والوں میں محمد عمران محبوب، علی شاہ، جان محمد، ضیاء الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داؤد خان، فہیم حیدر، محمد حاشر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول شامل ہیں
اس سے قبل25 میں سے 12 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا اور اب مزید 11 کو لاہور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنائی تھیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں، یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے یونیورسٹی ترمیمی بل پر اعتراض لگاکر واپس کردیا
- an hour ago
کابینہ ڈویژن نے2025 کی عام تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا
- an hour ago
خیبرپختونخوا حکومت کا کُرم راستے کی بحالی کیلئے خصوصی فورس کے قیام کا فیصلہ
- 6 minutes ago
پاکستان جنوبی افریقہ کو ونڈے میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- an hour ago
حکومت نے قائد اعظم کی یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- an hour ago
اپوزیشن سے مذاکرات،وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے
- 2 hours ago