- Home
- News
میکسیکو :مسافر برادر طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک
تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ریسکیو حکام
شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ دشوار گزار گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے میکسیکو کی ریاست لاپروتا سے پرواز بھری تھی،جس کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ایک جنگل سے دھواں اُٹھنے پر اہلکار چوکنے ہوگئے۔
فضائی آپریشن کے انچارج نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ ریاست جالسکو کے ایک دور دراز اور گھنے جنگل میں ملا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔
دشوار گزار راستے ہونے کی وجہ سےریسکیوٹیم کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگا۔
حادثے کی جگہ سے 7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حکام کے مطابق ابھی تک طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں جن کی وجوہات میں خراب موسم، طیاروں کا پرانا ہوجانا اور پائلٹ کی غلطی ہونا شامل ہیں۔
پاکستان میں 14 سے 20 دسمبر 2024 کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ، امریکہ کا پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متعصبانہ ہے
- ایک گھنٹہ قبل
یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں سزائے موت
- ایک گھنٹہ قبل
یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش
- 18 منٹ قبل
مقبوضہ کشمیر میںمودی حکومت کا انفراسٹرکچرکا قیام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی
- ایک گھنٹہ قبل
کسانوں کے دن کسان دیوس پر بھارتی حکومت سے کسان بے حد مایوس
- ایک گھنٹہ قبل