Advertisement
پاکستان

یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش

پی ٹی آئی کے مغربی کارندے سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کے قوانین سے پاکستانی ریاست کو دباؤ کا شکار کر لیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 24th 2024, 2:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش

پی ٹی آئی انتشاری یورپین یونین سے ملٹری کورٹس کے خلاف بیان جاری کروا کر خود پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق، انٹر نیشنل کاونینٹ آف سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس کے جس آرٹیکل 14 کا حوالہ یورپین یونین نے دیا ہے اسی کے مطابق قومی سلامتی کے امور میں انتشاری افراد کو سزائیں بغیر عوامی سنوائی کے دی جا سکتی ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے مغربی کارندے سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کے قوانین سے پاکستانی ریاست کو دباؤ کا شکار کر لیں گے۔ مگر ریاست نے پہلے سے ہی ان قوانین کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی انتشاریوں کو سزائیں سنائی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نےاپنے اس  اعلامیے میں واضح کیا کہ ' آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو‘۔

Advertisement
Advertisement