لوئر دیر بلامبٹ پارک پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں بھی نامکمل، جاری شدہ فنڈز غائب
بلامبٹ میں پارک کا منصوبہ شروع کیا گیا اور باؤنڈری وال بنائی گئی ، لیکن 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود یہ پارک نامکمل پڑا ہے۔

ضلع لوئر دیر کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس پارک کے لیے تین سال پہلے دوبارا سے فنڈ جاری کیے گئے ۔ لیکن پارک کی باونڈری وال کے علاؤہ گراونڈ میں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے ، اس میں واکنگ ٹریک اور دیگر کھیلوں کے منصوبے نہیں بنائے گئے۔
لوئر دیر کے عوام کے مطابق یہ صرف بلامبٹ پارک کی بات نہیں، بلکہ یہاں اور بھی بہت سے منصوبے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں منظور ہوئے ہیں، لیکن وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے ہیں ، پی ٹی آئی جب سے حکومت میں آئی ہے انہوں نے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ہے اور کافی حد تک سیاسی شعور بھی ختم کیا ہے۔
اسی طرح یہاں بلامبٹ میں پارک کا منصوبہ شروع کیا گیا اور باؤنڈری وال بنائی گئی، لیکن 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود یہ پارک نامکمل پڑا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ صرف اس پارک کی بات نہیں، بلکہ کئی دوسرے منصوبے بھی ہیں جن کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، مگر وہ مکمل نہیں ہو سکے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ یہ لوگ پشتونوں کے بچوں کو اپنے سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کبھی انہیں سیاسی املاک پر حملہ کرنے پر اُکساتے ہیں۔
9 مئی اور 26 نومبر کی مثالیں اس بات کی گواہی دیتی ہیں۔
اس صوبے میں ان لوگوں کا کوئی مکمل منصوبہ نہیں ہے، حالانکہ 13 سال گزر چکے ہیں ، بیلن ٹری منصوبے کو دیکھیں، ان کی وجہ سے صوبہ تباہ ہو چکا ہے ، یہاں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو 13 سال ہو گئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا کا قومی خزانہ صرف احتجاج پر خرچ کیا گیا۔
دیر میڈیکل کالج کا منصوبہ بھی ویران پڑا ہے، اور اس کے بعد دیر یونیورسٹی کا منصوبہ کہا گیا تھا، لیکن وہ بھی کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago




