پاکستان

9مئی ،جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید دو ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 24 2024، 2:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
9مئی ،جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید دو ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی۔

جج امجد علی شاہ نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل ہوگیا
تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔  
انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
 عدالت نے 6 جنوری سے اڈیالہ جیل میں ریگولر ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔ آئندہ تاریخ پر جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم سے گواہان طلب کرلیے گئے۔