امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ چند دن قبل خوارج کے حملے میں ہمارے 17 اہلکار شہید ہوئے ان کے لیے دعا کی جائے۔ وزیراعظم کی درخواست پر اجلاس کے شرکا نے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حملہ کرنے والے خوارج میں سے آٹھ کو جہنم رسید کیا، ہمارے سپہ سالا خود وانا میں گئے اور فورسز کو حوصلہ دیا، جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ہمارے ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کے اصل ثمرات قوم تک نہیں پہنچ سکیں گے، اس کے لیے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، دہشت گردوں کا سر دوبارہ کچلا نہیں جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی میں بلوچستان اور کے پی دونوں کے حالات میں تھوڑا فرق ہے، فرقہ ورانہ ہلاکتوں پر بہت افسوس ہے جس میں دونوں اطراف جانوں کا ضیاع ہوا، کرم میں دونوں گروپ مسلح ہیں میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا اور ستم یہ کہ اس قتل و غارت گری کے وقت اسلام آباد میں چڑھائی کی جارہی تھی اگر کے پی حکومت اس وقت توجہ دے لیتی تو نقصان اتنا نہ ہوتا۔
وزیراعظم نے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جو ہم پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں، پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دفتر خارجہ نے اس معاملے پر بھرپور جواب دیا ہے مگر ایک بات طے ہے کہ یہ پروگرام نہ میرا نہ کسی پارٹی کا یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جو انہیں بہت عزیز ہے اس پروگرام پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں ہوگا اور اس معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ میٹنگ ہوئی، اسپیکر کے اقدام کے بعد میں نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، دو جنوری کو کمیٹی کا اگلا اجلاس ہوگا

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 8 منٹ قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 21 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
