- Home
- News
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری
ذرائع کے مطابق نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کیا تھا
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔
جن ملزمان کو نوٹسزجاری کیے گئے ہیں ان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل کو جاری کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کیا تھا، ان ملزمان نےسوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دے رکھی ہےجو ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔
سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت
- 7 گھنٹے قبل
ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان
- 7 گھنٹے قبل
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
- 10 گھنٹے قبل
قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل