- Home
- News
پاکستانی شوہر کو چھوڑ کر بھارت میں پسند کی شادی کرنیوالی سیما حیدر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
سیما حیدر اور بھارت کے رہائشی سچن مینا کی دوستی2019 میں پب جی گیم کے ذریعے ہوئی تھی
پاکستان میں شوہر کو چھوڑ کر بھارت جا کر محبت کی شادی کرنے والی خاتون و سیما حیدر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
سیما حیدر پسند کی شادی کے لیے اپنے 4 بچوں کو چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھی جہاں انہوں نے ایک ہندو لڑکے سچن مینا سے دوسری شادی کر لی تھی ۔
حال ہی میں سیماحیدر نے اپنے شوہر سچن مینا کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے امید سے ہونے کی اطلاع دی۔
ویڈیو میں سیما حیدر اور سچن مینا نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر اور بھارت کے رہائشی سچن مینا کی دوستی2019 میں پب جی گیم کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد سیما حیدر مئی 2023 میں اپنے چاروں بچوں کو لے کر نیپال کے ذریعے بھارت پہنچی تھی، جہاں اس نے ہندو مت اختیار کرکے سچن مینا سے شادی کر لی تھی۔
بھارت جانے کے بعد سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے اس پر مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے سیما حیدر کو پاکستانی جاسوس ہونے کے شبے میں سچن مینا سمیت گرفتار کیا تھا تاہم بعد میںان کو رہا کردیاگیا تھا۔
سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت
- 6 گھنٹے قبل
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
- 9 گھنٹے قبل
ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان
- 6 گھنٹے قبل
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل
قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
- 9 گھنٹے قبل