Advertisement

بابر اعظم کوجنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ میں شامل کرنے کا فیصلہ

جبکہ آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 24th 2024, 9:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابر اعظم کوجنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ میں شامل کرنے کا فیصلہ

بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کےخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جبکہ آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
 ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کر یں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کو خراب کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھلایا گیا تھا، بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف تین رنز درکار ہیں۔

Advertisement