- Home
- News
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ پرخرچ کی جائےگی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ پرخرچ کی جائےگی،یہ رقم متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو میں مدد دے گی، پانی، صفائی اورحفظان صحت کی سہولت فراہمی میں بھی مددملےگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی معاونت 2022 میں منظورہونےوالے50 کروڑڈالرکےمنصوبے پرمبنی ہوگی،منصوبےکے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے،اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم 3 لاکھ 60 ہزار مزید افراد مستفید ہوں گے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان افراد کیلئےجامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینےکیلئےہے،یہ اضافی وسائل کم ازکم 30 ہزار محفوظ پانی حفظان صحت کی سہولیات فراہم میں مدد دیں گے۔
وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی جنگی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 18 منٹ قبل
صدر مملکت کا آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل