جرم
- Home
- News
شکارپور: ہوٹل پر بیٹھے پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2اہلکار شہید
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے اہلکاروں کی شناخت الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کے نام سے ہوئی،پولیس
شائع شدہ 14 hours ago پر Dec 26th 2024, 10:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کچے کے علاقے کوٹ شاھو تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے 2 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے اہلکاروں کی شناخت الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کے نام سے ہوئی، دونوں اہلکار ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں کندھ کوٹ ضلع کی تحصیل غوث پور میں تعینات تھے۔
پولیس نے علاقہ کی ناکابندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 2 hours ago
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 2 hours ago
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 2 hours ago
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 2 hours ago
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 2 hours ago
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 2 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات