پاکستان

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

مذاکراتی کمیٹی کے ارکان آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 hours ago پر Dec 26th 2024, 12:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔
مذاکراتی کمیٹی کے ارکان آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
 کمیٹی حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی، جبکہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے آئندہ مذاکرات کے حوالے سے بھی ہدایات لے گی۔


تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔