کھیل

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

56 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی آوٹ ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 hours ago پر Dec 26th 2024, 12:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

سنچورین:جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے،سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بیٹںگ کی شروعات اتنی  اچھی نہ ہوئی،اور 36 کے اسکور پر کپتان شان مسعود 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،اور اس  40 کے اسکور پر صائم ایوب بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اوپنر جوڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل اور بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے مگر 41 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ سعود شکیل 55 کے اسکور پر 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سےکاربن بوسچ اور پیٹرسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔