اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صحافیوںمیںفادی حسونہ، ابراہیم الشیخ علی، محمد الدحا، فیصل ابوالقسام، ایمن الجدی شامل ہیں


غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صحافیوںمیںفادی حسونہ، ابراہیم الشیخ علی، محمد الدحا، فیصل ابوالقسام، ایمن الجدی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور وین مکمل تباہ ہوگئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ڈوسری جانب اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے درجنوں فلسطینیو کوگرفتار کیا ہےجبکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری بدستور جاری ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںاسرائیل نے 27فلسطینیوں کو شہید کیا،شدید سردی میں جنوبی غزہ میں تین فلسطینی بچے ہائپو تھرمیا کا شکار ہو کر دم توڑ گئے۔
زیتون میں بھی بمباری سے بیس فلسطینی زخمی ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد ستائیس ہوگئی۔
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے المری مہاجر کیمپ میں چھاپے کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا، اس دوران تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر زخمی بھی کیا گیام، جبکہ اسرائیلی فوج نے انڈونیشیا کے اسپتال کو ایک بار پھر خالی کرالیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی بمباری سے45 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوںاور خواتین کی ہیں، جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل





