جی این این سوشل

پاکستان

قومی اسمبلی میں مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی میں مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا
قومی اسمبلی میں مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ منظوری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی ، وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل میں ترامیم پیش کریں گے جبکہ ترامیم کی منظوری کے بعد فنانس بل 2021-22 منظور ہوجائے گا۔فنانس بل منظوری ہونے کے بعد رواں سال کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری لی جائے گی ۔

 بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کے تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد ہو چکی ہیں جبکہ وزیر اعظم  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے ارکان اسمبلی اور وزرا کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت متوقع ہے جبکہ پروڈکشن آرڈر پر رہا ہونے والے دونوں اراکین  خورشید شاہ، علی وزیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

علاقائی

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

سیالکوٹ :  رواں سال سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نےمیں اپنی اہم ترین کامیابیوں و اہداف میں سے ایک نہایت اہم ترین منصوبہ جو رن وے کی بحالی کا تھا ریکارڈ مدت صرف 13 دنوں میں مکمل کیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رن وے 79,000 مربع فٹ پر محیط ہے۔ اس کی بروقت بحالی ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے جس پر کئے جانے والے تمام تر اقدامات،  وسائل اور انتظامات سیال کے اپنے تھے۔ 

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
یہ سنگ میل سیال کے عملے اور انجینئرز  کے ٹیم ورک اور عزم کا ثبوت ہے جنہوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ بحالی کی پیچیدگی اور اس کے وسیع پیمانے کے باوجود، پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد نے  بین الاقوامی معیار اور حفاظتی اصولوں کے عین مطابق فلائٹ آپریشن میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا۔

چیئرمین سیال، حسن علی بھٹی نے کہا، "اتنے مختصر مدت میں اتنے بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کو مکمل کرنا ہماری ٹیم کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

سی ای او سیال، ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) تنویر اشرف بھٹی نے کہا کہ "اس منصوبے کی بروقت تکمیل نے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو بین الاقوامی ہوابازی کے معیار پر پورا اترتا ہے، ایئر لائنز کے لیے ہموار آپریشنز اور ہمارے مسافروں کے لیے بہتر تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

رن وے کی بحالی کی کامیابی سے تکمیل سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایک اہم مثبت اور اہم حیثیت حاصل ہوئی، جس سے ہوائی اڈے کے آپریشنز کی حفاظت اور بھروسے کو یقینی بناتے ہوئے ہوائی ٹریفک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پاکستان میں ہوائی اڈوں کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے مسلسل بہتری اور ترقی کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مثالی پذیرائی ملی، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، خارجہ پالیسی نے ثابت کیا پاکستان خطے میں اہم ملک ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے واک آؤٹ کیا، واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نے آواز بلند کی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھر پور انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نےعالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا، فلسطینی وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا، فلسطینی صدر نے امدادی سامان بھیجنے کو سراہا، فلسطینی صدر نے طالبعلموں کو میڈیکل کالجزم یں داخلے کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll