سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 زیر غور آیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 زیر غور آیا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سولر پینل میں منی لانڈرنگ کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں تو ڈھونڈ لیا جاتا ہے مگر منی لانڈرنگ کرنے والوں کو نہیں جس پر وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ آپ کو تو ہم نہیں ڈھونڈتے آپ مل جاتے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی جب کہ سولر پینل کی درآمد میں منی لانڈرنگ معاملے پر ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، سینیٹر محسن عزیز ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
چیئرمین ایف بی آر
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر نئے آڈیٹرز کو تعینات کرے گا جب کہ تجربہ کار آڈیٹرز کو 8 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر بھرتی کیا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نئے آڈیٹرز کو دو سوا دو لاکھ تنخواہ دی جائے گی، ایف بی آر کے ملازمین کی تعداد کم ہے، حکومت وفاق کے کسی ادارے یا صوبائی حکومتوں کو بھی غیر قانونی اشیاء چیک کرنے کا اختیار دے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ بغیر ٹیکس مہر، اسٹیکر یا بار کوڈ سگریٹس اور بیوریجز فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے اور بینک اکاؤنٹ پر پابندی کا بل منظور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کی شق منظور کی جب کہ نا اہل فائلرز پر گاڑی، بینک اکاؤنٹ اور شیئرز خریداری پر پابندی کی شق بھی منظور کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی نے نا اہل فائلرز کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کی شق منظور کی، ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی شق بھی منظور کی گئی۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ان افراد کو گاڑی، جائیداد خریدنے سے پہلے اپنی مالی اہلیت کو ثابت کرنا ہوگا اور ان افراد کو خریداری سے قبل اپنے گوشواروں میں ذرائع آمدن کو بتانا ہوگا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 21 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 21 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)