- Home
- News
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے انتقالات و رجسٹریوں کے التواء کی روک تھام کیلئے سافٹ ویئر میں اہم تبدیلیاں
زیر التواء رجسڑی اور انتقال کی صورت میں اگلا نیا انتقال پاس نہیں کیا جا سکے گا
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے انتقالات و رجسٹریوں کے التواء کی روک تھام کیلئے سافٹ ویئر میں اہم تبدیلیاں ۔
زیر التواء رجسڑی اور انتقال کی صورت میں اگلا نیا انتقال پاس نہیں کیا جا سکے گا۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے صارفین کی سہولت کے لیے سنٹرل لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےسافٹ ویئر میں انتہائی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے پہلے بہت سے کیسز میں ریونیو افسران اور سب رجسٹرار پارٹیوں کے بائیو میٹرک ویریفیکشن اور بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد انتقالات/رجسٹری کا فیصلہ نہیں کرتے تھے۔
جس کی وجہ سے زیر التواء انتقالات اور رجسٹریوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا تھا ۔ اس وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ریونیو افسران یا سب رجسٹرار کے تبادلے کی صورت میں نیا ریونیو افسر یا سب رجسٹرار زیر التواء کیسز کا اس لیے فیصلہ نہیں کرتے تھے کہ انہوں نے فریقین کے بائیو میٹرک ویریفیکشن اور بیانات خود ریکارڈ نہیں کئے ہوتے تھے۔ سافٹ وئیر میں نئی تبدیلیوں کےتحت سب رجسٹرار اور ریونیو افسرکی جانب سے فریقین کی ویریفیکشن اور بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد سافٹ وئیر ان کو پابند کرے گا کہ وہ ہر صورت میں اس کا فیصلہ کریں اور اس کو زیر التوا نہیں رکھا جا سکے گا ۔سافٹ ویئر میں اس تبدیلی کی بدولت انتقالات اور رجسٹری کو زیر التوا رکھنے کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا ۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق کا کہنا ہے کہ صارفین کو شفاف ، تیز ترین خدمات کی فراہمی اور مالکان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی دن رات کوشاں
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، وفاقی وزیر توانائی
- 4 گھنٹے قبل
سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر پرکارروائی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام
- 4 گھنٹے قبل
تمام سیاستدانوں کو بیٹھ کر اتحاد سے بات کرنی چاہئے، رانا ثنااللہ
- 3 گھنٹے قبل
صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد
- 28 منٹ قبل
یکم جنوری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل