Advertisement
پاکستان

9 مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Dec 27th 2024, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی کے  ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں۔ رواں برس دہشت گردوں کیخلاف 59 ہزار 775 مختلف آپریشن کیےگئے اور 925 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ کامیاب آپریشنز میں متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 383 بہادر آفیسرز اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 5 برس میں ہلاک دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ رواں سال سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر متعدد کارروائیاں کیں۔ دہشتگردوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہوتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 2024 کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی سے جڑے امور، دہشتگردی کے خلاف رواں سال ہونے والے اقدامات، افواج پاکستان کی ٹریننگ، تربیتی مشقوں اور فلاح و بہبود کے اقدامات پر اہم بریفنگ دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ رواں برس سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے کئی منصوبوں کو ناکام بھی بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 27 افغان دہشتگرد بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی قیمتی جانیں ملک کے امن کے لیے قربان کیں۔ خودکش بمباروں کے قبضے سے 10 خودکش جیکٹس، 250 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ میاں سید عرف قریشی استاد، محسن قادر، عطااللہ عرف مہران بھی شامل ہیں۔ بلوچستان سے گرفتار خودکش بمباروں نے اہم انکشافات کیے، دہشتگرد ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کے لیے ذہن سازی کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 169 سے زائد آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران 73  انتہائی مطلوب دہشتگردوں گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں میاں سید عارف قریشی عرف استاد،  محسن قادر، عطا اللہ عرف مہران، فدا الرحمان عرف لال، علی رحمان عرف طحہ سواتی اور ابو یحییٰ شامل ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررزم آپریشنز کے دوران 383 بہادر آفیسرز اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
انہوں نے بتایا کہ ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں 14 مطلوب دہشتگرد قومی دھارے میں شامل کیے گئے ہیں۔ 2024 میں کاؤنٹر ٹیررزم آپریشنز کے دوران 383 بہادر آفیسرز اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ستمبر 2023 سے اب تک 8 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان باشندے واپس جا چکے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے اور شواہد افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔ ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ ریجیم کے تحت کام تیزی سے جاری اور قبائلی اضلاع میں 72 فیصد علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خصوصی ہدایات پر اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ستمبر 2023 سے اب تک 8 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات کا ہمیں بخوبی ادراک ہے۔

پاک فوج ایل او سی پر کسی بھی قسم کی بھارتی جاریت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 25 سیز فائر وائلیشن، 564 سپیکولیٹو فائر کے واقعات، 61 ایئر سپیس وائلیشن، 181 ٹیکٹیکل ایئر وائلیشنز کے واقعات شامل ہیں۔ رواں سال بھارتی حکومت کی جانب سے متعدد فالس فلیگ آپریشن کیے گئے۔ پاک فوج ایل او سی پر کسی بھی قسم کی بھارتی جاریت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم کشمیری عوام کی سیاسی قانونی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ریاستی دہشتگردی کا کھلم کھلا ارتکاب کر رہی ہے۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی میں بیرون ممالک ماورائے عدالت ٹارگٹ کلنگ بشمول بھارتی نزاد سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل ہے۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کی سوچی سمجھی سازش کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا صحت کے شعبے میں 113 سے زائد میڈیکل کیمپس کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سبی اور ہرنائی کے درمیان 140 کلومیٹر لمبے ریلوے ٹریک میں سے 93 کلومیٹر ریلوے ٹریک کو مرمت کے بعد 17 سال بعد کھول دیا گیا۔ کچھی کینال،  کام مکمل ہونے کے بعد نومبر 2024 سے پہلے مرحلے میں 65 ایکڑ اراضی کو سیراب کر رہی ہے۔

ڈی جی نے بتایا کہ فلاحی کاموں کے پروجیکٹس فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مکمل کیے جاتے ہیں۔ 2024 میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی جانب سے 6500 Outreach programs شروع کیے گئے۔”علم ٹولو دا پارہ” کے تحت 7 لاکھ سے زائد طالبعلموں کو تعلیمی سہولیات میسر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 15825 ایکڑ رقبہ گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام  کے تحت زیر کاشت لایا گیا ہے۔ رواں سال 31 یونٹس کے 11 ہزار 71 جوانوں کو pre induction training دی گئی۔ رواں سال 8 مختلف بین الاقوامی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ رواں سال فروری میں PATs کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 12 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بحریہ نے بھی رواں سال 25 کثیر الجہتی مشقوں میں شرکت کی۔ اکتوبر میں ہونے والی Exercise Industrial 2024  میں 24 ممالک کی فضائی افواج نے شرکت کی۔ رواں سال طویل المدتی War Games حکمت نو مکمل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان ہے۔

Advertisement
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • an hour ago
فیفا کلب ورلڈ کپ  فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

  • 2 hours ago
پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ

  • 12 hours ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • an hour ago
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

  • 11 hours ago
جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا

  • 13 hours ago
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

  • an hour ago
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں،  علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

  • 12 hours ago
محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

  • 12 hours ago
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

  • 12 hours ago
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

  • 2 hours ago
 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

  • 11 hours ago
Advertisement