علاقائی

شدید دھند کےباعث ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیوحکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 hours ago پر Dec 28th 2024, 10:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شدید دھند کےباعث ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تاندلیانوالہ: تاندلیانوالہ میں دھند کے باعث کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ 393 جی بی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسیکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔