پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر توانائی

جون2024 ء میں بجلی کی اوسط قیمت اڑتالیس روپے ستر پیسے فی یونٹ سے کم ہوکر چوالیس روپے چار پیسے ہوگئی جس سے چار روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ کمی ظاہر ہوتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 گھنٹے قبل پر دسمبر 28 2024، 10:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر توانائی

وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

انہوں نے  ہفتہ کے روزاسلام آباد میں گزشتہ نومہینے کے دوران بجلی کے شعبے میں حکومت کی اہم کامیابیوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

جون2024 ء میں بجلی کی اوسط قیمت اڑتالیس روپے ستر پیسے فی یونٹ سے کم ہوکر چوالیس روپے چار پیسے ہوگئی جس سے چار روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ کمی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی استعمال کی بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جو اٹھاون روپے پچاس پیسے فی یونٹ سے کم ہوکر سینتالیس روپے ستر ہ پیسے فی یونٹ ہوگئی ہے جس سے  گیار ہ روپے تینتیس پیسے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے گزشتہ نومہینے میں ہونے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صنعتی شعبے سے مختلف مراعات کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے کا خاتمہ کر دیاہے جس سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی ترسیل کے شعبے کا معیار بلند کرنے کے لئے تندہی سے کام کررہی ہے جس میںNTDCکو تین حصوں میں تقسیم کرنا بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گردشی قرضہ بجلی کے بلوں سے ختم کر کے قومی قرضے کی مد میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

انہوں نے برقی گاڑیوں کے لئے آئندہ کی پالیسی کے تحت خصوصی نرخنامے متعارف کرانے کی غرض سے حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا۔