پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک صوبے کی نہیں وفاق کی جماعت ہے، ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں وفاق کا رویہ ایسا ہی رہتا ہے


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے، نہریں نکالنے کا فیصلہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح یکطرفہ ہے، ناکام ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ محدود وسائل میں ڈیلیور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، این ایف سی کا کبھی بھی پورا شیئر نہیں ملا، معیشت تھوڑی بہتر ہوئی ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہی یہی تھا معیشت بہتر ہو، معیشت کی بہتری کو سراہتے ہیں اور اسکو ماننا بھی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ وفاق کو کمزور کرے گا اس پر پیپلزپارٹی کا ردعمل آئے گا، حکومت فیصلوں میں پیپلزپارٹی سمیت دوسری جماعتوں کی بھی رائے لے، ن لیگ نے کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہونگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک صوبے کی نہیں وفاق کی جماعت ہے، ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں وفاق کا رویہ ایسا ہی رہتا ہے، امید ہے ہماری شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا، بامعنی مذاکرات سے صوبوں کے مسائل دور کر سکتے ہیں ۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل


