- Home
- News
9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی ، ایاز صادق
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ سپاہیوں اور حوالداروں پر فخر ہے جنہوں نے جانیں قربان کیں، 9 مئی کو گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر حملے نہیں کیے گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت نے پونے 4 سال بات کرنے سے انکار کیا انہوں نے مجھ سے اپیل کی، تلخیاں اپنی جگہ لیکن بات چیت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ 9 مئی کا ذکر کرنے سے کتراتے ہیں، 9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی، کیا پہلی بار ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوئی ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی مرکز یا صوبوں کی ذمے داری نہیں پاکستان کی ذمےداری ہے، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں اربوں روپے خرچ ہوئے، پاکستان معاشی بحران سے بھی گزر رہا تھا اور جنگ بھی ضروری تھی۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ سپاہیوں اور حوالداروں پر فخر ہے جنہوں نے جانیں قربان کیں، 9 مئی کو گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر حملے نہیں کیے گئے۔
یورپ میں تما م اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر کا قانون لاگو
- 3 گھنٹے قبل
تحریک انصاف سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، وفاقی وزیر پٹرولیم
- 3 گھنٹے قبل
نامور موسیقار استاد چھوٹے غلام علی خان کی آج 38 ویں برسی منائی گئی
- 2 گھنٹے قبل
ابسلوٹلی ناٹ کہنے والےاب امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں،لیگی رہنما حنیف عباسی
- 5 منٹ قبل
صدر آصف علی زرداری کی سہیون میں لال شہباز قلندر کے مزا ر پر حاضری
- 2 گھنٹے قبل
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”رومیو اینڈ جولیٹ“ کی اداکارہ اولیویا ہسی73 برس کی عمرمیں چل بسیں
- ایک گھنٹہ قبل