صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے،میٹا

سماجی رابطوں کی مشہور اور مقبول ایپ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیےپیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف کروا دیاْ
فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے، اس فیچر کے تحت affiliate لنکس کو پوسٹس بشمول ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ میں زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔
اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع مل سکے اور ان کیلئے کمانے کے مواقع بڑھ جائیں، اس سے قبل affiliate لنکس میں صرف کیپشنز میں یو آر ایل ڈسپلے ہوتا تھا۔
نئی اپ ڈیٹ سے صارف کو زیادہ مؤثر طریقے سے ان لنکس کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا جس سے انگیج منٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا یا کم از کم میٹا کو یہی توقع ہے۔
میٹا کی جانب سے affiliate لنکس کیلئے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے مگر یہ فیچر فی الحال محدود ڈومینز کیلئے ہوگا، جب یہ سسٹم مخصوص ڈومین یا ویب لنک کو شناخت کرے گا تو صارف کو پیڈ پارٹنر شپ لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جبکہ لنک کی تفصیلات بھی پراڈکٹ لنک کے ساتھ ایڈ کی جائیں گی۔
affiliate لنکس کی بہتر نمائش کے لیے کمنٹ سیکشن میں بھی بہتری لائی گئی ہے، جس سے ان لنکس کو زیادہ دیکھا جا سکے گا۔
اب تک affiliate لنکس کو کیپشن میں یو آر ایل کے طور پر دکھایا جا سکتا تھا،وہیں اب میٹا مخصوص ڈومینز سے affiliate لنکس کے لیے نیا آٹو-ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔
میٹا کی جانب سے یہ فیچرز دنیا بھر میں فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کیلئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن
- 10 hours ago
اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری، امریکی حکام کا دعویٰ
- 40 minutes ago

پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
- an hour ago

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر
- 13 hours ago

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- an hour ago

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- an hour ago

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے
- 10 hours ago
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
- 10 hours ago

امریکی صدر کا نئے اور جدید دفاعی نظام گولڈن ڈوم منصوبے کا باضابطہ اعلان
- an hour ago

چینی سفیر کی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
- 9 hours ago

وزیراعظم کا مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت
- 11 hours ago