Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement

آئی سی سی کا ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

نامزدگیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Dec 29th 2024, 8:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی کا  ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کو نامزد کردیا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ناموں میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم کے علاوہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سال 2024 میں 24 میچز میں 33.54 کے اوسط سے 738 رنز اسکور کیے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رہا۔

بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جب کہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 8 مزید رنز بناکر روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔

بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار رنز بنانے والے واحد پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جو دونوں ٹی20 سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے رواں سال 24 میچوں میں 28.65 کی اوسط سے 573 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جب کہ وہ 24 وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سب ریجن کوالیفائر کے ایک میچ میں 133 رنز کی اننگز کھیلی اور 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 15 میچوں میں 38.5 کی اوسط سے 539 رنز بنائے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 80 رہا۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلیا کے دوسرے بلے باز رہے، رنز کے اعتبار سے ٹی20 ورلڈکپ میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر ارشدیب سنگھ نے رواں سال 18 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کو ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا تھا۔ صائم ایوب کے ساتھ سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمار جوزف اور انگلینڈ کے گس ایٹکنسن بھی نامزد ہوئے ہیں۔

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
سیفٹی آگاہی مہم 2025: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کا مختلف گرڈ سٹیشنز پر تربیتی سیمینارز کا انعقاد

سیفٹی آگاہی مہم 2025: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کا مختلف گرڈ سٹیشنز پر تربیتی سیمینارز کا انعقاد

  • 12 منٹ قبل
ٹک ٹاکر ثناءیوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ٹک ٹاکر ثناءیوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران کا ایک دفعہ پھر میزائل حملہ،جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ پر میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی متاثر

ایران کا ایک دفعہ پھر میزائل حملہ،جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ پر میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی متاثر

  • 3 گھنٹے قبل
تمام سفارتی دروازے بند، ایران کا اقوام متحدہ کو  خط

تمام سفارتی دروازے بند، ایران کا اقوام متحدہ کو خط

  • 21 منٹ قبل
ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے،پیوٹن

ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے،پیوٹن

  • 2 گھنٹے قبل
امریکا کے بعد اسرائیل کا   بھی جوہری تنصیب فردو پرفضائی حملہ،ایران کی تصدیق

امریکا کے بعد اسرائیل کا بھی جوہری تنصیب فردو پرفضائی حملہ،ایران کی تصدیق

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی

قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی

  • 3 گھنٹے قبل
خوشیوں والے گھر  ماتم،باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق

خوشیوں والے گھر ماتم،باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کوترجیح دے رہے ہیں ،مریم نواز

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کوترجیح دے رہے ہیں ،مریم نواز

  • 17 منٹ قبل
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشیں

ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشیں

  • 37 منٹ قبل
جوہری تنصیبات پر حملے،ٹرمپ نے جنگ شروع کرکے جوا کھیلا ،خاتمہ ہم کریں گے،ایران

جوہری تنصیبات پر حملے،ٹرمپ نے جنگ شروع کرکے جوا کھیلا ،خاتمہ ہم کریں گے،ایران

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement