سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی
قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس نے 6، نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
سنچورین:پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستا ن کو دو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی،
سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 148رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور پروٹیز نے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 121رنز جبکہ پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 7 وکٹیں لینی تھیں۔
تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے تاہم محمد عباس نے ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر آؤٹ کر دیا،باؤما 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے لوئر مڈل آرڈر بلے باز کاگیسو رابڈا نے شاندار بلےباری کرتے ہوئے میچ پاکستان کےہاتھوںسے چھین لیا،رابڈا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جبکہ مارکو جنسن 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس نے 6، نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 211 پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 301 رنز بنائے تھے، پاکستانی ٹیم اپنی دوسری باری میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 237 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 148 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگر میںبابر اعظم 50 جبکہ سعود شکیل 84 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
نادرا کا 10 سال سے زائدالعمر بچوں کیلئے خصوصی ”ب فارم“ متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
- 33 منٹ قبل
نئے سال کےپہلے کارباری دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان
- 40 منٹ قبل
سال 2025 کی پُرامید شروعات اور جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بےنقاب
- 11 منٹ قبل
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا
- 24 منٹ قبل