جی این این سوشل

تجارت

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے80 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے80 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے80 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے مطابق قرض کی رقم پاور سیکٹر اور تعلیم وصحت پر خرچ کی جائے گی  جبکہ  40 کروڑ ڈالرز پاور سیکٹر اصلاحات پروگرام پر خرچ کیے جائیں گےجبکہ  40 کروڑ ڈالرز تعلیم اور صحت پر خرچ ہوں گے ۔عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکی جانے والی فنانسنگ میں سے 40 کروڑ ڈالر پاکستان پروگرامنگ فار ایفورڈ ایبل اینڈ کلین انرجی(پی اے سی) کیلئے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 40 کروڑ ڈالر کی دوسری فنانسنگ ہیومن انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمیشن منصوبے کے لیے منظور کئے گئے ہیں۔

عالمی بینک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاورسیکٹر ریفارمز انتہائی اہم ہیں اس سے انرجی مکس کی صورتحال بہترہوگی اوربجلی کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی، اس کے علاوہ گردشی قرضے میں کمی واقع ہوگی اور ملک میں توانائی کے شعبہ میں پائداری آئے گی ۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکئے جانے والے 40 کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ملک میں صحت اورایجوکیشن سروسزمیں بہتری آئے گی اوراس سے غریب ومتوسط طبقے کیلئے آمدن بڑھانے کے مواقع بڑھیں گے جس سے اقتصادی کی ترقیاتی کی رفتاربہترہوگی۔

مزید پڑھیں :پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ، بھارت میں بھی سوال اٹھنے لگے     

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کا اضافہ

دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس   کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا ۔


دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 34 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,360 جبکہ کم ترین سطح 81,529 پوائنٹس رہی ۔        

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وکیل ذوالفقار عباسی نقوی اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل انتظار پنجھوتہ نے جج سے استدعا کی ملزمان کی جانب سے وکیل کی تقرری نہ ہو سکی، ہمیں وقت دیا جائے، پہلے مقدمے کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کرسکیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوشن نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہ دے،کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے،کل ہی ملزمان اپنے وکلا سے بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll