اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ہسپتالوں پر گولہ باری، 50 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اور الوفا اسپتال کے بعد اہلی نامی ایک اور اسپتال پر بھی بمباری کی
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں دو اسپتالوں پر گولہ باری جاری رکھی جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اور الوفا اسپتال کے بعد اہلی نامی ایک اور اسپتال پر بھی بمباری کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان اسپتالوں میں مریضوں کے بھیس میں حماس کے کمانڈرز اور جنگجو چھپے ہوئے تھے۔ ان اسپتالوں میں کارروائی میں حماس کے 19 کمانڈرز اور جنگجو لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اسپتالوں میں پہلے ہی درد سے بلکتے اور زخموں سے چور شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو حراست میں لیا ہوا ہے اور ان کی رہائی کے لیے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لا رہا ہے۔
اسرائیل نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کمال عدوان اسپتال کو دوبارہ صحت کی خدمات انجام دینے کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔
دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نےغزہ میں اسپتالوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال ایک بار پھر اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے بیان میں کہا کمال عدوان اسپتال غیر فعال ہے، مریضوں کو انڈونیشین اسپتال منتقل کیا گیا،انڈونیشن اسپتال میں 7 مریض اور عملے کے 15 ارکان موجود ہیں۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 45 ہزار 500 سے زائد فلسطینی ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 3 hours ago
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- 2 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- an hour ago
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 2 hours ago
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 2 hours ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 2 hours ago