تجارت

عالمی ومقامی مارکیٹوںمیں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 3:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی ومقامی مارکیٹوںمیں سونے کی قیمت    میں معمولی  کمی

کارباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  600روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
اسی طرح  10 گرام فی تولہ سونے کی قیمت  514روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد  2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کی سطح پر آگئی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  6 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگئی۔