رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا؟
سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 29 جمادی الثانی بروز بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام موسم صاف ہونے پر ہلال کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی
رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے حوالے سے رویتِ ہلال کے حکام نے وقت بتا دیا۔
سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 29 جمادی الثانی بروز بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام موسم صاف ہونے پر ہلال کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یکم رجب المرجب جمعرات 2 جنوری کو ہو گی۔ نیا چاند منگل 31 دسمبر 2024ء کو پاکستانی وقت کے مطابق قبل از صبح 3 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہو گا اور 29 جمادی الثانی یعنی بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے ۔
وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 37 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔ دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ گلگت اور مظفر آباد میں 80 منٹ ، چارسدہ ، پشاور ، راولپنڈی اور لاہور میں 81 منٹ ، کوئٹہ میں 83 منٹ جب کہ سب سے زیادہ کراچی اور جیوانی میں 85 منٹ ہو گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوگا، وہاں بدھ یکم جنوری کی شام ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی۔
پشاور: بلدیاتی نمائندوں اورصوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
- ایک گھنٹہ قبل
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ
- ایک گھنٹہ قبل
گجرات میں مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر فائرنگ، دو بہنیں قتل
- 31 منٹ قبل
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آذربائیجان سفارتخانے کا دورہ
- 19 منٹ قبل
اسرائیل کے سابق وزیردفاع یواف گیلانٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
- 38 منٹ قبل
ملک میں چھائی دھند سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر
- ایک گھنٹہ قبل