انہوں نے کہا مدارس کے حوالے سے بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ ہے وہ بھی جلد ختم ہو جائے گا ،اس آرڈیننس سے کسی کی فتح اور کسی کی شکست تسلیم کرنا غلط ہے


علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اپنی سیاست اور مصلحت کیلئے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول نہ بنایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر اشرفی نے دیگر علما و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے مدرسہ آرڈیننس پاس ہوا ہے 2019 میں معاہدے کے بعد 18 ہزار 600 مدرسے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ،ان مدارس میں 22 لاکھ طالب علم پڑھ رہے ہیں ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد دوبارہ رجسٹرڈ شدہ مدارس کو بھی رجسٹریشن کروانے کا کہا جا رہا تھا ،اس حوالے سے ہم یہی چاہتے تھے کہ ہمیں نہ چھیڑا جائے ،قوم کو آج پہلی بار معلوم ہوا ہے ،مدارس کے حوالے سے 15 بورڈ ہیں صدر مملکت نے جو آرڈنینس پاس کیا ہے وہ اسلام آباد کی حد تک ہے ، اب صوبوں کا کام ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا قانون سازی کرتے ہیں ۔
پارا چنار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں ،اپنی سیاست اور مصلحت کے لیے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول نہ بنایا جائے ،حکومت خیبر پختونخوا ہ سے گزارش ہے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ،آپس کی لڑائی میں لوگ مر رہے ہیں یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ،میں پاکستان کے تمام شیعہ سنی اکابرین سے درخواست کرتا ہوں کہ مذاکرات کریں اور حل نکالیں ، انسانیت کے لیے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے ،کراچی اور دیگر جگہوں پر جو راستے بند ہیں اس کے لیے گزارش ہے لوگوں کو مشکلات میں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا مدارس کے حوالے سے بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ ہے وہ بھی جلد ختم ہو جائے گا ،اس آرڈیننس سے کسی کی فتح اور کسی کی شکست تسلیم کرنا غلط ہے ،اس ساری فضا میں مدارس کے ذمہ داران کو بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارتِ تعلیم سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ،مدارس میں جو دینی نصاب پڑھایا جاتا ہے اس میں کوئی پریشر نہیں ہے ،محکمہ تعلیم یا حکومت کی جانب سے کبھی اس نصاب میں رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ،یہ بہت اچھی بات ہے ڈی جی آر آئی کو سب نے مان لیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیلی وزرا مسجد اقصیٰ کو گرانے کی باتیں کررہے ہیں ،تین دن قبل پتا لگا کہ فلسطینی بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،سردی میں اس وقت فلسطینیوں کو خیموں کی ضرورت ہے ،پاکستان خیمے بنانے والا بڑا ملک ہے ،خیموں کے علاوہ حکومت عالمی سطح پر فلسطینوں کے لیے آواز بلند کرے ،پاکستان کمزور ملک نہیں ہے ایک مضبوط قوم اور قوت ہے ، سویت یونین کے خلاف بھی فرنٹ پر کھڑے ہوکر پاکستانیوں نے مقابلہ کیا ہم اپنے نوجوانوں کی لاشیں اٹھاتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 19 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 17 گھنٹے قبل
