تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 3  ہزار  907 پوائنٹس کا اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر  ایک پیسہ مہنگا ہوا،  جس کے بعد ڈالر 278روپے 47سے بڑھ کر 278روپے 48 پیسے  پر بند ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 6:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 3  ہزار  907 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 3  ہزار  907 پوائنٹس کے اضافے سے  ایک  لاکھ 15 ہزار 258 پوائنٹس پر بند  ہوا۔  

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی  رہی ،  دن بھر مجموعی طور پر 465 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 333 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 84 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، سٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 40 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،422 جبکہ کم ترین سطح 111،916 پوائنٹس رہی۔  

دوسری جانب انٹر بینک  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر  ایک پیسہ مہنگا ہوا،  جس کے بعد ڈالر 278روپے 47سے بڑھ کر 278روپے 48 پیسے  پر بند ہوا۔