متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوا،حکام
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
یو اے ای سول ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ راس الخیمہ میں پرائیوٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کا طیارہ حادثےکا شکار ہوا، طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارےکی پائلٹ 29 سالہ فریانزا پروین کا تعلق پاکستان سے تھا جب کہ مسافر 26 سالہ بھارتی ڈاکٹر سلیمان تھے۔
حکام پاکستانی قونصل خانےکے مطابق پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے ہے۔ پاکستانی پائلٹ کی میت آج رات پاکستان روانہ کی جائےگی۔
واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں میں طیارہ حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل قازقستان میں آزربائیجان کا طیارہ اور جنوبی کوریا کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں مسافروں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حیدر آباد : شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، کئی مسافر معمولی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
گجرات میں مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر فائرنگ، دو بہنیں قتل
- 6 منٹ قبل
پشاور: بلدیاتی نمائندوں اورصوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
- 28 منٹ قبل
ملک میں چھائی دھند سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر
- 30 منٹ قبل
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیل کے سابق وزیردفاع یواف گیلانٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
- 13 منٹ قبل